جرمنی: پوتن اور لاوروف کے خلاف دی ہیگ جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے

روس کے صدر ولادی میر پوتن اور وزیر خارجہ سرگے لاوروف پر دی ہیگ  جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے: صدر فرینک والٹر سٹین مئیر

1809509
جرمنی: پوتن اور لاوروف کے خلاف دی ہیگ جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے

جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مئیر نے روس کے صدر ولادی میر پوتن اور وزیر خارجہ سرگے لاوروف پر دی ہیگ  جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جریدہ اشپیگل کے لئے انٹرویو میں سٹین مئیر نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ اور بوچا میں پیش آنے والے حالات کا جائزہ لیا ہے۔

سٹین مئیر سے سوال پوچھا گیا کہ پوتن کے فوجیوں نے یوکرین میں خوفناک جنگی جرائم کئے ہیں کیا پوتن اور لاوروف کو جنگی جرائم کی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے؟

جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ان جرائم کا ذمہ دار ہر شخص جواب دینے پر مجبور ہو گا۔ اس میں فوجی اور کمانڈر اور یقیناً سیاسی ذمہ داری والے افراد بھی شامل ہیں۔

جرمن صدر نے کہا ہے کہ بوچا کے مناظر بہت دلدوز ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کا کیا مفہوم ہے اور یہ حملے کتنے مصائب اور کتنی ہلاکتوں کا سبب بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں