پولینڈ: 73 لاکھ مہاجرین پولینڈ میں رہ سکتے ہیں

ہم نے پولینڈ میں قبول کئے جانے والے یوکرین مہاجرین کی تعداد کو 28 لاکھ سے بڑھا کر 73 لاکھ کر دیا ہے: مالگورزاٹا

1808940
پولینڈ: 73 لاکھ مہاجرین پولینڈ میں رہ سکتے ہیں

پولینڈ کی نائب وزیر برائے فنڈز و علاقائی پالیسی مالگورزاٹا جیروسنسکا نے کہا ہے کہ ہم نے پولینڈ میں قبول کئے جانے والے یوکرین مہاجرین کی تعداد کو 28 لاکھ سے بڑھا کر 73 لاکھ کر دیا ہے۔

مالگورزاٹا نے اس وقت تک تقریباً 2،5 ملین یوکرینی مہاجرین قبول کرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ مہاجرین کا کچھ حصہ دیگر ممالک کی طرف چلا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں مہاجرین کی تعداد 11 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولینڈ مزید مہاجرین کی میزبانی کر سکتا ہے۔ ہم 73 لاکھ مہاجرین قبول کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے کمشنر دفتر برائے مہاجرین کے مطابق 24 فروری کو جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 42 لاکھ 15 ہزار یوکرینی باشندے ملک کو ترک کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں