جرمنی میں، یوکرین جنگ کے خلاف، احتجاجی مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے یوکرین جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

1808618
جرمنی میں، یوکرین جنگ کے خلاف، احتجاجی مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے یوکرین جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یوکرین کے مختلف گروپوں کی اپیل پر ہزاروں افراد، 24 فروری سے روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کے خلاف احتجاج کے لئے، وفاقی اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے۔

مظاہرین نے یوکرین کے پرچم اور " جنگ روکو"، "خاموشی تشدد ہے"، "غصے کی جگہ پابندیاں" اور "یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کی تقریروں میں جرمنی اور دیگر یورپی یونین ممالک سے روس پر پابندیاں لگانے اور روس کے ساتھ گیس اور پیٹرول کی تجارت بند کرنے کا مطلبہ کیا گیا۔

بعض مظاہرین نے یوکرین کے حالات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے چہروں پر سرخ رنگ ملا ہوا اور ہاتھوں کی پٹّیوں سے لپیٹ رکھا تھا۔

مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر یوکرین کے مختلف علاقوں میں مرنے والوں کی بھی نمائندگی کی۔

 



متعللقہ خبریں