یوکرین جنگ میں روسی فوج  کے  17 ہزار فوجی  ہلاک

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 28 مارچ کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں

1802900
یوکرین جنگ میں  روسی فوج  کے  17 ہزار فوجی  ہلاک

یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج  کے  17 ہزار فوجیوں  ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 28 مارچ کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 17 ہزار فوجی مارے گئے، 123 طیارے، 127 ہیلی کاپٹر، 586 ٹینک، 1694 بکتر بند گاڑیاں، 302 توپیں، 95 راکٹ لانچنگ سسٹم اور روسیوں کے 54 فضائی دفاعی نظام تباہ ہوئے ہیں۔

روسی افواج نے 1,150 گاڑیاں، 7 بحری جہاز اور ہلکی اسپیڈ بوٹس، 73 ایندھن والی گاڑیاں اور 66 ڈرانز تباہ کردیے گئے ہیں۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا  جو اب بھی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں