روس۔ یوکرین جنگ میں 1119 شہری ہلاک اور 1790 زخمی ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

روس۔ یوکرین جنگ میں یوکرین کے کم از کم 1119 شہری ہلاک، 1790 زخمی اور 38 لاکھ 21 ہزار 49 مہاجرین ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں: اقوام متحدہ

1802892
روس۔ یوکرین جنگ میں 1119 شہری ہلاک اور 1790 زخمی ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ میں یوکرین کے کم از کم 1119 شہری ہلاک اور 1790 زخمی ہو گئے ہیں۔ 38 لاکھ 21 ہزار 49 مہاجرین ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ ہائی کمیشن دفتر کے جاری کردہ بیان میں یوکرین کے مہاجر بحران کے بارے میں، مختلف ذرائع سے حاصل شدہ، اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یوکرین سے 38 لاکھ 21 ہزار 49 مہاجرین ہمسایہ ممالک کی طرف چلے گئے ہیں۔ 22 لاکھ 67 ہزار 103 مہاجرین پولینڈ ، 5 لاکھ 86 ہزار 942 رومانیہ، 3 لاکھ 81 ہزار 395 مولدووا، 3 لاکھ 49 ہزار 107 ہنگری اور 2 لاکھ 72 ہزار 12 مہاجرین سلوواکیہ پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دونتسک اور لوہانسک سے 21 تا 23 فروری کو 50 ہزار افراد روس پہنچے ہیں۔

یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں جانے والے مہاجرین میں سے ہزاروں کی تعداد میں دیگر یورپی ممالک کی طرف بھی جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی مہاجر تنظیم نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یوکرین کے اندر بھی گھر سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 6،5 ملین ہے۔ اس طرح ملک کے اندر اور باہر یوکرینی مہاجرین کی کُل تعداد 10 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشن دفتر کے مطابق روس۔یوکرین جنگ میں 24 فروری سے 26 مارچ تک 1119 شہری ہلاک اور 1790 شہری زخمی  ہو چکے ہیں۔ لیکن شہری ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں