غیر جانبداری کے اسٹیٹس سے متعلق آئین میں ترمیم کے لیے تیارہیں: صدر زیلنسکی

زیلنسکی نے روسی صحافیوں کو ایک بیان میں کہا  ہے کہ "ہم سلامتی کی ضمانت، غیرجانبداری اور نیوکلیئر فری اسٹیٹس جیسے مسائل پر  کام کرنے  کے لیے تیار ہیں۔ روسکی جانب سے  پہلی ڈیمانڈ یہی  تھی اور اسی وجہ سے  روس نے جنگ شروع کی

1803188
غیر جانبداری کے اسٹیٹس سے متعلق آئین میں ترمیم کے لیے تیارہیں: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک غیر جانبداری کی حیثیت سے متعلق آئین میں ترمیم کے لیے تیار ہے۔

زیلنسکی نے روسی صحافیوں کو ایک بیان میں کہا  ہے کہ "ہم سلامتی کی ضمانت، غیرجانبداری اور نیوکلیئر فری اسٹیٹس جیسے مسائل پر  کام کرنے  کے لیے تیار ہیں۔ روسکی جانب سے  پہلی ڈیمانڈ یہی  تھی اور اسی وجہ سے  روس نے جنگ شروع کی۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت پر بات ہوئی، لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ بوداپسٹ میمورنڈم کی طرح صرف کاغذ کا ٹکڑا  ہی ثابت ہو۔

"لہذا، ہم اس دستاویز کے حق میں ہیں کہ اس ضمانت کے تمام ضامنوں کے ذریعے دستخط کیے جانے والے ایک سنجیدہ معاہدے میں تبدیل ہو جائے ۔ اس دستاویز کو ضامن ممالک کی پارلیمانوں سے منظور کیا جانا چاہیے اور اس معاملے پر یوکرین میں ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ یہ ریفرنڈم چند مہینوں میں آئین میں غیر جانبداری سے متعلق ترامیم کی اجازت دے گا، ولادیمیر زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی حیثیت اور حفاظتی ضمانتوں کے بارے میں اختراعات کا فیصلہ صرف عوام ہی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ  روسی فوج کے ان کے  ملک میں  موجود ہونے کی صورت میں  ضامن ممالک کسی معاہدے پر  دستخط نہیں کریں گے۔  زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہے، لیکن روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے حلقے اس کو طول  دے رہے ہیں

یوکرینی  رہنما نے کہا کہ اس  مقصد کے لیے  ہمیں (روسی صدر ولادیمیر) پوتن کے ساتھ براہ راست معاملہ کرنا ہے۔ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسے یوکرین سے اپنی فوجیں واپس بلانی ہوں گی  اور ہم سے رابطہ  کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں