پولینڈ ہمیں طیارے اور ٹینک دے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پولینڈ سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے یوکرین کو لڑاکا طیارے اور ٹینک فراہم کرے

1802483
پولینڈ ہمیں طیارے اور ٹینک دے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پولینڈ سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے یوکرین کو لڑاکا طیارے اور ٹینک فراہم کرے۔

پولینڈ کے صدر آندرے دودا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ مدد فراہم نہ کی گئی تو روسی فوج بعد ازاں ہمسایہ نیٹو ممالک کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں جن میں پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بالٹک ریاستیں شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ پولینڈ کا ارادہ جرمنی میں موجود امریکی فوجی اڈے کے راستے یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے کا تھا تاہم امریکہ کے اعتراض کے بعد یہ ارادہ ترک کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کو خدشہ ہے کہ اس طرح کا عمل روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کی وجہ بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں