روسی اور یوکیرینی افواج کے پہنچنے والا ابتک کا فوجی نقصان

یوکرین سے تعلق رکھنے والے 69 فوجی عناصر کو رات کے اوقات میں تباہ کیا گیا

1798368
روسی اور یوکیرینی افواج کے پہنچنے والا ابتک کا فوجی نقصان

روسی فوج نے پہلی بار "کنجال" ہائپرسونک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کےایوانو۔ فرینکیوسک علاقے میں  اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے اودیسا علاقے میں ویلکی دالنک اور ویلیکودولینسکو رہائشی مقامات  میں یوکرین کی فوج کے ریڈیو الیکٹرانک انٹیلی جنس مراکز کو باستوین ساحلی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کنجل ہائپرسونک میزائل کو پہلی بار یوکرین میں استعمال کیا گیا، کوناشینکوف نے کہا،"18 مارچ کو، ہائپرسونک ایروبالسٹک میزائلوں والے کنجل میزائل سسٹم نے یوکرینی  فوجی یونٹوں کے میزائلوں اور ہوابازی کے ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘

یہ بتاتے ہوئے کہ یوکرین سے تعلق رکھنے والے 69 فوجی عناصر کو رات کے اوقات میں تباہ کیا گیا، کوناشینکوف نے بتایا کہ ان میں 4 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 4 کمانڈ سینٹرز، 1 ٹارگٹ ڈیزینیشن ریڈار اسٹیشن، 3 ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 12 گولہ بارود اور 43 فوجی ٹیکنیکل گاڑیاں شامل ہیں۔  علاوہ ازیں 12 ڈراؤنز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بھی  24 فروری سے 19 مارچ تک روسی فوج کے نقصانات کا ڈیٹا شیئر کیا۔

اس کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 14,400 فوجی مارے گئے، 95 طیارے، 115 ہیلی کاپٹر، 466 ٹینک، 1470 بکتر بند گاڑیاں، 213 توپیں، 72 راکٹ لانچر سسٹم اور روسیوں کے 44 فضائی دفاعی نظام تباہ ہوئے۔

روسی افواج نے 914 گاڑیاں، 3 لائٹ اسپیڈ بوٹس، 60 ایندھن والی گاڑیاں اور 17 ڈراؤنز  بھی کھو دیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں