یورپی سیاست دانوں کی صدر ولادیمیرزیلنسکی کے نام کونوبل امن ایوارڈ نامزدگی میں شامل کرنے کی درخواست
سیاست دانوں نے 2022 کے امیدواروں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور فہرست میں زیلنسکی کے ساتھ ساتھ یوکرین کے عوام کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی ہے

یورپی سیاست دانوں کے ایک گروپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یوکرین کے عوام کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کے لیے نوبل کمیٹی کو خط تحریر کیا ہے۔
ایسٹونیا کے سابق وزیر اعظم اینڈرس انسپ، بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم گائے ورہوفسٹڈ، ہالینڈ کے سابق وزرائے خارجہ برنارڈ بوٹ، برٹ کونڈرز، میکسم ورہیگن، اور بہت سے سابق اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ نامزدگی کی مدت کے خاتمے میں توسیع کر نے کے لیے نوبل کمیٹی سے رجوع کیا ہے۔
سیاست دانوں نے 2022 کے امیدواروں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور فہرست میں زیلنسکی کے ساتھ ساتھ یوکرین کے عوام کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔
اپنی درخواست میں سیاستدانوں نے لکھا ہے کہ "اب وقت آگیا ہے کہ یوکرینی باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے ۔
نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کا عمل فروری میں ختم ہو گیا تھا۔ نوبل کمیٹی ووٹوں کی اکثریت سے بنائی گئی مختصر فہرست سے اکتوبر میں اس شخص یا افراد کا تعین کرتی ہے جنہیں ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ مستحق شخصیت کو دسمبر میں ایک تقریب میں دیا جاتا ہے۔
نوبل کمیٹی نے اس سے پہلے کبھی بھی نامزدگی کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی ہے۔
اس سال امن کے نوبل انعام کے لیے 251 افراد اور 92 تنظیموں پر مشتمل 343 نامزدگیاں کی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں

ناروے میں مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک
دارالحکومت اوسلو میں ایک بندوق بردار نے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی