میلیٹو پول کے میئر کو رہا کر والیا گیا ہے:یوکرین

یوکرین کے حکام نے اعلان کیا کہ روسی قوتوں نے جنوبی یوکرین کے شہر میلیٹوپول کے میئر ایوان فیدروف کو اغوا کیے جانے کے چند دن بعد رہا کر دیا ہے

1797167
میلیٹو پول کے میئر کو رہا کر والیا گیا ہے:یوکرین

یوکرین کے حکام نے اعلان کیا کہ روسی قوتوں نے جنوبی یوکرین کے شہر میلیٹوپول کے میئر ایوان فیدروف کو اغوا کیے جانے کے چند دن بعد رہا کر دیا ہے۔

یوکرین کے ایوان صدر کی ایک ترجمان داشا   زریونا نےگزشتہ رات گئے یوکرینی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ فیدروف کو 9 گرفتار روسی فوجیوں کی رہائی کے بدلے رہا کرایا گیا ہے جن کی عمریں 20 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بنیادی طور پر بچے ہیں جنہیں جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق وہ یوکرین میں نہیں ہیں مگرزریونا نے مزید کہا کہ لیکن پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ وہاں ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا تھا کہ روسی فوجیوں نے  گزشتہ جمعہ کے روز فیڈروف کو اغوا کرلیا تھا۔

انہوں نے میلیٹوپول پر حملہ کرنے کے دوران دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ شہرماریوپول اور خیرسون شہروں کے درمیان واقع ہے۔

گزشتہ روز زیلنسکی ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں نمودار ہوئے، انہوں نے فیڈروف سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

فیدروف نے جواب دیا کہ میں بہتر حالت میں ہوں ،میرے بارے میں فکر مند رہنے پر شکریہ۔ مجھے صحت یاب ہونے کے لیے ایک یا دو دن درکار ہوں گے اور پھر میں آپ کے حکم پر آپ کےساتھ ہوں گا۔

فیدوروف کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ سپلائی کے مسائل کو سنبھالنے کے لیے اپنے شہر میں ایک کرائسز سیل میں تھے۔

زیلنسکی نے ہفتے کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل میکروں اور جرمن چانسلر اولاف شولز سے کہا تھا کہ وہ ان کی رہائی میں مدد کریں۔

جنوبی شہر ڈنیبروڈنی کے میئر  کو بھی اتوار کے روز اغوا کر لیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ یورپی یونین نے ان اغوا کی مذمت کی تھی۔



متعللقہ خبریں