روسی صدر فوری طور پر جنگ بندی بحال کریں:چارلس میشیل

چارلس میشیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے صدرپوتین سے رابطہ کرتےہوئے  یوکرین میں فوری طور پر روسی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے

1796247
روسی صدر فوری طور پر جنگ بندی بحال کریں:چارلس میشیل

یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل نے روسی صدر پوتین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چارلس میشیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے صدرپوتین سے رابطہ کرتےہوئے  یوکرین میں فوری طور پر روسی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

میشیل نے لکھا کہ میں  یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لے رہا ہوں،روسی  قوتوں کو یوکرینی سول آبادی پر بمباری فی الفور روکنی اور خطے میں انسانی مدد اور محفوظ راہداری بحال کرنی  چاہیئے۔



متعللقہ خبریں