یوکرین کے صدر ولادیمیر زِلنسکی کا قوم سے خطاب

ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین کے لیے روس کے منصوبے ایک ہفتے کے اندر اندر تہہ و بالا ہو گئے ہیں ۔ زیلنسکی نے کہا کہ 24 فروری سے یوکرین پر روس کے حملوں کے دوران روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہو گئے  ہیں

1788924
یوکرین کے صدر ولادیمیر زِلنسکی  کا قوم سے خطاب

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ ایک ہفتے میں تقریباً 9 ہزار  روسی فوجی مارے گئے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین کے لیے روس کے منصوبے ایک ہفتے کے اندر اندر تہہ و بالا ہو گئے ہیں ۔

زیلنسکی نے کہا کہ 24 فروری سے یوکرین پر روس کے حملوں کے دوران روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہو گئے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نصوبے جو روس نے کئی سالوں میں تیار کیے تھے  ان منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  کہ نہتے  یوکرینی  باشندوں نے  حملہ آوروں کو شہروں سے بھگا دیا، زیلنسکی نے کہا، "میں یوکرینیوں کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں۔ ہم ان (روسیوں) کو ذلت کے ساتھ یہاں سے نکلنے پر مجبور کردیں گے۔بھگا دیں گے۔ /.../ یہ ریاستی جنگجو نہیں ہیں بلکہیہ استعمال شدہ   گمشدہ  بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہر حملہ آور کو معلوم ہونا چاہیے کہ یوکرینیوں کی طرف سے انہیں سخت ردعمل ملے گا، زیلنسکی نے کہا کہ وہ ہمت نہیں ہاریں گے اور  اسے روسی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ایک ہفتے میں تقریباً 9 ہزار  روسی مارے گئے ہیں ۔ مائکولائیو کی سمت میں  درجنوں ہیلی کاپٹروں کے ساتھ 19-20 سال کی عمر کے دو سو، تین سو (روسی فوجی) لے جائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرینیوں کے لیے یہ "محب الوطنی  کے جذبے کو دکھانے کی  جنگ" ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں یاد ہے کہ انہوں نے کیسے آغاز کیا اور ہم جانتے ہیں کہ حملہ آوروں کے لیے  ان کا اختتام کیسے ہوگا۔یہ  جہاں بھی جائیں گے، ہر جگہ تباہ ہو جائیں گے۔ حملہ آوروں کو ان کا جواب یوکرین والوں سے ملے گا۔



متعللقہ خبریں