یورپی ممالک کی جانب یوکرین کو وسیع پیمانے کی مالی و انسانی امداد

ترکی نے بھی یوکرین کے ساتھ دفاعی تعلقات کو تقویت دی  ہے اور انسانی امداد کی پیشکش کی۔

1786730
یورپی ممالک کی جانب یوکرین کو  وسیع پیمانے کی مالی و انسانی امداد

نیٹو نے اعلان کیا کہ ہزاروں ٹینک شکن ہتھیار، سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل اور ہزاروں چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود کا ذخیرہ یوکرائن بھیج دیا گیا ہے۔

نیٹو کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادیوں نے یوکرین کی افواج کی مدد کے لیے طبی سامان ساز و سامان سمیت کئی  ملین ڈالر کی  انسانی و مالی امداد فراہم کی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بیلجیئم، کینیڈا، چیکیا، ایسٹونیا، فرانس، جرمنی، یونان، لٹویا، لیتھوانیا، نیدرلینڈز، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، برطانیہ اور امریکہ پہلے ہی سے یوکرین کو کافی مقدار میں فوجی سازوسامان بھیج چکے ہیں یا پھر  یہ  منظوری کے عمل میں ہے۔

کروشیا، البانیہ، بلغاریہ، کروشیا، ڈنمارک، ہنگری، آئس لینڈ، شمالی مقدونیہ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، برطانیہ اور متحدہ امریکہ نے انسانی امداد کی پیشکش کی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ پولینڈ اور رومانیہ، اس وقت مہاجرین کی میزبانی کر کر رہے ہیں، اور اٹلی نے  یوکرائنی حکومت کو ہنگامی مالی امداد فراہم کی  ہے۔

"ترکی نے یوکرین کے ساتھ دفاعی تعلقات کو تقویت دی  ہے اور انسانی امداد کی پیشکش کی۔"

 



متعللقہ خبریں