جرمنی میں شدید طوفان کی تباہ کاریاں، 3 افراد ہلاک

ملک میں ریلوے اور فضائی آپریشن متاثر ہونے سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے

1780856
جرمنی میں شدید طوفان کی تباہ کاریاں، 3 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق جرمنی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موثر ہونے والے شدید طوفان میں 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جرمن میٹرولوجیکل آفس  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ Ylenia نامی طوفان میں ہواؤں کی رفتار ہرز پہاڑوں پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور کچھ علاقوں میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی۔

ملکی پریس میں شائع خبروں میں بتایا گیا  ہےکہ طوفان کی وجہ سے ملک کے شمال اور مشرقی علاقوں میں زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اب تک تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جرمن ریلوےکی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کی بنا پر 19 فروری تک ملک بھر میں ٹرین کے سفروں میں خلل آئے گا۔

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے بھی  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کے شمال مغرب اور الپائن ریجن میں متوقع خراب موسمی حالات کے باعث 19 فروری تک Lufthansa کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو سکتا  ہے لہذا  مسافروں سے التماس ہے کہ سفر سے قبل پرواز کی کیفیت جاننے کے  لیے  متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں۔

پولینڈ میں شدید طوفان کے باعث کرین ٹاور گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

خرکووف شہر میں زیر تعمیر عمارتوں کے    علاقے میں نصب 30 میٹر  بلند  کرین ٹاور شدید طوفان کی وجہ سے زیر تعمیر بلاکس میں سے ایک پر گر گیا۔

فائر فائٹرز نے بتایا کہ ٹاور گرنے سے 2 افراد کی جانیں گئی ہیں اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں