پیرس:قافلہ آزادی نامی مظاہرے پر پولیس کا دھاوا

پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے کو گاڑیوں کے ذریعے بلاک کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین میں سے 200 سے زائد افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

1777725
پیرس:قافلہ آزادی نامی مظاہرے پر پولیس کا دھاوا
hollanda ozgurluk konvoyu.jpg
fransa ozgurluk konvoyu.jpg

پیرس کے وسطی حصے میں پولیس نے گزشتہ روز مظاہرہ کرنے والوں کو منشتر کرنے کے لیے پر آنسو گیس کےگولے برسائے۔

پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے کو گاڑیوں کے ذریعے بلاک کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین میں سے 200 سے زائد افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

قافلہ آزادی کے نام سے کیے گئے اس مظاہرے میں گاڑیوں نے شہر کے مرکزی حصے کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔

ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت زیادہ تر عوامی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین پاس کی پابندی ختم کرے جبکہ ساتھ ہی وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب بجلی کے بلوں میں سبسڈی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں