ادلیب کو 20 ٹرکوں پر مشتمل انسانی امداد کی ترسیل

ادلیب میں بسنے  والے لوگ شدید سردی کے حالات سے بری طرح متاثر ہیں

1774673
ادلیب کو 20 ٹرکوں پر مشتمل انسانی امداد کی ترسیل

مارگریٹی ایڈ ایسوسی ایشن، جس کا صدر دفتر بلغاریہ میں ہےاور خطائے  میں کام کرنے والی SAR  انجمن ِیکجہتی  کی طرف سے شام کے ادلیب کے دیہی علاقوں میں خیمہ بستیوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کو لحاف، کمبل اور ایندھن کی امداد پر مشتمل  20 ٹرک پہنچائے گئے۔

ایس اے آر انجمن ِیکجہتی  کے صدر محمد کنداوی نے کہا کہ شامی جو سخت سردی کے حالات میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ ہوتےہوئے ، ان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو ہر ممکن حد تک پورا کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

کنداوی نے کہا کہ ادلیب میں بسنے  والے لوگ شدید سردی کے حالات سے بری طرح متاثر ہیں اور بہت سے انسانی حقوق جیسے کہ سر چھپانے کی جگہ، غذا اور ہیلتھ کیئر سے محروم ہیں۔


 



متعللقہ خبریں