چیک جمہوریہ کی طرف سے یوکرائن کے لئے 4 ہزار 6 توپ گولے

سیاسی و سفارتی راستوں کے ساتھ ساتھ ہم عملی مدد بھی فراہم کر رہے ہیں، ایمونیشن امداد اس کا ایک ثبوت ہے: وزیر دفاع جانا سرنیکووا

1769238
چیک جمہوریہ کی طرف سے یوکرائن کے لئے 4 ہزار 6 توپ گولے

چیک جمہوریہ باہمی اتحاد کے دائرہ کار میں یوکرائن کو 4 ہزار 6 توپ گولے فراہم کرے گا۔

چیک وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرائن کو تحفتاً 4 ہزار 6 عدد اور 152ملی میٹر کے توپ گولے بھیجے جائیں گے۔

وزیر دفاع جانا سرنیکووا نے کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " یوکرائن کے ساتھ ہمارا تعاون طویل المدت ہے اور ہم جمہوریت کے راستے پر ملک کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیاسی و سفارتی راستوں کے ساتھ ساتھ ہم عملی مدد بھی فراہم کر رہے ہیں، ایمونیشن امداد اس کا ایک ثبوت ہے۔ ہمارے خیال میں یہ باہمی اتحاد کے اظہار کے لئے ایک اہم قدم ہے"۔

تاہم حکومتی ترجمان جیکب فاجنر نے کہا ہے کہ کیو حکومت کی طرف سے امداد طلب کی گئی ہے۔ اس ایمونیشن ہدیے کا مقصد روس کی طرف سے یوکرائن کی پوری سرحد پر فوجوں کی تعیناتی کے بعد یوکرائن کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد دینا ہے۔

 



متعللقہ خبریں