اسپین، اولڈ ہاؤس میں آگ لگنے سے 5 عمر رسیدہ افراد ہلاک
بجلی کی تاروں میں خرابی سے لگنے والی آگ کے بعد تقریباً 60 افراد کے مقیم ہونے والے اولڈ ہاؤس کو خالی کرا لیا گیا
1764970

ہسپانوی شہر ویلینسیا کی تحصیل مونکادا میں ایک اولڈ ہاؤس میں لگنے والی آگ سے 5 عمر رسیدہ افراد ہلاک جبکہ11 زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔
ویلنسیا کی خود مختار انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی تاروں میں خرابی سے لگنے والی آگ کے بعد تقریباً 60 افراد کے مقیم ہونے والے اولڈ ہاؤس کو خالی کر الیا گیا ۔
قلیل مدت میں عمارت میں دھواں بھر گیا اور فائر فائٹرز کے آنے تک عمارت میں محصور ہو کر دہ جانے والے 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 11 کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔