انگلینڈ: نقل مکانوں کے خلاف آپریشنوں کا انتظام فوج کے ذمّے ہو گا

وزارت دفاع کے، آپریشنوں کی، انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ نقل مکانوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کی ضرورت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ پریتی پاٹل

1764428
انگلینڈ: نقل مکانوں کے خلاف آپریشنوں کا انتظام فوج کے ذمّے ہو گا

انگلینڈ میں پناہ گزینوں اور نقل مکانوں کے ملک میں داخلے کے خلاف کئے جانے والے آپریشنوں کا انتظام فوج کے ذمّے ہو گا۔

وزیر داخلہ پریتی پاٹل نے پارلیمنٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نقل مکانوں کے داخلے کا مسئلہ کوئی بھی وزارت تنہا حل نہیں کر سکے گی۔ وزارت دفاع کے، آپریشنوں کی، انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ نقل مکانوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کی ضرورت کا ثبوت ہے۔

وزیر تعلیم نیڈہم زہاوی نے بھی سکائی نیوز کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "صرف بحری بیڑے کے جہاز ہی نہیں سرحدی فورسز سمیت دیگر تمام بحری جہازوں کی حامل واحد کمانڈ اور کنٹرول ایک اچھی سوچ ہے"۔

زہاوی نے کہا ہے کہ فوجی انتظام " نقل مکانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے انسانی اسمگلروں کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک ضروری قدم ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتظامی ذمہ داری کثیر الجہتی حکمت عملی پر مبنی ہے۔ ایک طرف رودبارِ انگلستان میں انتظام آپ کے ہاتھ میں ہے تو دوسری طرف نسل اور سرحدوں کا قانون موجود ہے۔

واضح رہے کہ حالِ حاضر میں پارلیمنٹ میں زیرِ بحث نسل اور سرحدوں کا قانون نہ صرف ملک میں بغیر ویزے کے داخلے کو جرم قرار دیتا ہے بلکہ حکومت کو، خبر دئیے بغیر، کسی شخص کو شہریت سے خارج کرنے کا حق بھی دیتا ہے۔

گذشتہ سال 28 ہزار 391 نقل مکان فرانس سے انگلینڈ میں داخل ہوئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ نقل مکانوں کی کشتیاں واپس دھکیل دی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں