برطانیہ یوکرین کو خفیف ٹینک شکن اسلحہ فراہم کرے گا

یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر برطانیہ یوکرین کو ہلکے ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے

1764320
برطانیہ یوکرین کو خفیف ٹینک شکن اسلحہ فراہم کرے گا

یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر برطانیہ یوکرین کو ہلکے ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا پارلیمان میں کہنا تھا کہ اس کا مقصد یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

والیس کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹجک ہتھیار نہیں ہیں اور روس کو ان سے خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔

برطانوی وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ  ملکی فوج کے جوانوں کی ایک قلیل تعداد وہاں یوکرینی فوج کو مختصر وقت کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرے گی۔

 دوسری جانب ،ابھی تک روس نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔



متعللقہ خبریں