بیلجیم، گیس کے دھماکے سے 4 افراد ہلاک
ایک عورت کو ملبے تلے سے زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے تو زخمیوں کا اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے

بیلجیم کے ہالینڈ سے ملحقہ سرحدی قصبے ٹرنہوٹ میں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
ٹرنہوٹ بلدیہ میئر پال وان میرت کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دیواریں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے تلاش کی کاروائیاں نکتہ پذیر ہو گئی ہیں، اور ملبے تلے آنے سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل اطلاع نہ ملنے والے 8 افراد میں سے بعض کے دھماکے کے وقت اپنے گھروں میں موجود نہ ہونے کا تعین ہوا ہے۔
ایک عورت کو ملبے تلے سے زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے تو زخمیوں کا اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔
گیس کی لیکیج کے باعث چار منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر ہونے والے دھماکے سے دو منزلوں کی دیواریں منہدم ہو گئی تھیں۔
متعللقہ خبریں

سویڈن کے ایک اسکول میں فائرنگ سے جانی نقصان تک 11 ہو گیا
مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے اور کم از کم پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں

یوکرین، صدر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کرنے کی حامی بھر لی
زیلنسکی نے امریکہ اور یورپی ممالک سے بھی مذاکرات میں شرکت کا مطالبہ کیا