کینیڈا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو قرنطینہ میں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے، اپنے عملے سے 6 افراد کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، خود کو قرنطینہ میں لے لیا

1751615
کینیڈا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو قرنطینہ میں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے، اپنے عملے سے 6 افراد کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، خود کو قرنطینہ میں لے لیا ہے۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ سے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزارت اعظمیٰ آفس سے 3 ملازمین اور حفاظتی دستے سے 3 سکیورٹی اہلکاروں کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے باقاعدہ شکل میں ٹیسٹ کروائے ہیں اور رابطوں کو ہر ممکنہ حد تک کم کر کے عوامی صحت پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں۔

ٹروڈو نے کہا ہے اس وقت تک میں نے تمام طبّی مشوروں پر عمل کیا ہے۔ فوری ٹیسٹ اور باقاعدہ ٹیسٹ کروائے ہیں۔ فی الوقت نتائج منفی ہیں۔ میرا وعدہ ہے کہ اگر کسی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا تو اس بارے میں آپ کو باخبر کیا جائے گا۔ اپنے عملے کے ساتھ قریبی رابطے کو منقطع کرنے کے لئے مکمل قریطینہ میں جا رہا ہوں۔ بلاشبہ میں عوامی صحت کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں گا"۔



متعللقہ خبریں