لندن:بیلاروسی سفارت خانے پر حملہ،سفارت کار کی ناک ٹوٹ گئی
لندن میں بیلاروس کے سفارت خانے پر حملے میں ایک سفارت کار زخمی ہو گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے
1750344

لندن میں بیلاروس کے سفارت خانے پر حملے میں ایک سفارت کار زخمی ہو گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بیلاروسی امور خارجہ کے مطابق، اس حملے میں ایک سفارت کار کی ناک کی ہڈی اور ایک دانٹ ٹوٹ گیا۔
اس واقعے کے بعد " نادزیا" نامی ایک بنیاد پرست مہاجر گروپ میں شامل بعض افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی نام کے ایک فیس بک گروپ نے گزشتہ سال بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں میں مخالفین کا ساتھ دیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے منسک میں موجود برطانوی سفارت کار کو طلب کرتے ہوئے مکمل تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

ترکیہ اور روس قدرتی گیس سنٹر کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے
یہ قدرے مشکل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں وقت کی کچھ تاخیر، کچھ تکنیکی یا دیگر نوعیت کے مسائل تو ہوں گے