بحیرہ بالٹک میں دو بحری جہاز ٹکرا گئے،1ڈوب گیا

سویڈش  ادارہ برائے جہاز رانی کےمطابق، دو بحری جہاز  بحیرہ بالٹک میں ڈنمارک کے جزیرہ بورن ہالم اور سویڈش شہر وائی اسٹاڈ کے قریب آپس میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک ڈوب گیا

1746612
بحیرہ بالٹک میں دو بحری جہاز ٹکرا گئے،1ڈوب گیا

بحیرہ بالٹک میں سویڈن  کے قریب  دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے۔

 بی بی سی کے مطابق، سویڈش  ادارہ برائے جہاز رانی کےمطابق، دو بحری جہاز  بحیرہ بالٹک میں ڈنمارک کے جزیرہ بورن ہالم اور سویڈش شہر وائی اسٹاڈ کے قریب آپس میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک ڈوب گیا ۔

ادارے کے ترجمان یونس فرانزن نے بتایا ہے کہ  اس تصادم میں ڈینش بحری جہاز کارین ہوغ ڈوب گیا جس پر دو افراد موجود تھے۔

امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹر اور دس کشتیاں شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں