یورپی یونین کے رکن 15 ممالک 40 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کریں گے

یورپی یونین کے رکن 15 ممالک 40 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کریں گے، یہ فیصلہ نہایت متاثر کن اور باہمی اتحاد کی ایک مثال ہے: یلوا جوہانسن

1745746
یورپی یونین کے رکن 15 ممالک 40 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کریں گے

یورپی یونین کی ہائی کمشنر برائے امور داخلہ  یلوا جوہانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن 15 ممالک 40 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کریں گے۔

یورپی یونین کے انصاف  و وزرائے داخلہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں  جوہانسن نے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ نہایت متاثر کن اور باہمی اتحاد کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ غیر منّظم نقل مکانی کے سدّباب  کے خاطر قانونی اقدامات میں سرمایہ کاری کے لئے بھی ایک اہم قدم  کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ  40 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کرنے والے 15 ممالک کون سے ہیں۔

یورپی یونین کے نئے مہاجر پیکیج کے عناصر میں سے "لازمی اتحاد میکانزم" کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوہانسن نے کہا ہے کہ ممالک کا اپنی طاقت اور حدود اربعہ کی وسعت کے اعتبار سے اس پیکیج کے ساتھ عملی تعاون کرنا ضروری ہے۔

یلوا جوہانسن نے کہا ہے کہ اگلے سال کے آغاز سے یورپی یونین کونسل کی ٹرم چئیرمین شپ سلووانیہ سے فرانس کو منتقل ہو جائے گی۔ فرانس مذکورہ میکانزم کو زیرِ عمل لانے کے معاملے میں گرمجوش ہے۔

متعللقہ خبریں