جاپان اور یورپی یونین انڈو۔پیسیفک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے

کیشیدہ اور میشل ملاقات، "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک" کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کا فیصلہ

1740690
جاپان اور یورپی یونین انڈو۔پیسیفک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے

جاپان اور یورپی یونین نے "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک" کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور دو طرفہ و علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی۔

جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں فریقین نے "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک" کی تشکیل میں مل کر کاروائیاں کرنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں کیشیدہ نے یورپی یونین کی اختیار کردہ "انڈو۔پیسیفک اسٹریٹجی" پر میشل کا شکریہ ادا کیا۔

کیشیدہ اور میشل سائبر سکیورٹی، سبز ٹیکنالوجی اور جاپان۔یورپی یونین اقتصادی ساجھے داری کے دائرہ کار میں رسد زنجیر کو مستحکم بنانے کے موضوع پر اتفاق کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں