بیلاروس نے خطے کا استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے:نیٹو
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر مہاجرین کا بحران ختم نہیں ہوا ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر مہاجرین کا بحران ختم نہیں ہوا جبکہ بیلاروس نے خطے کا استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔
نیٹو وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے لیے لاٹویا کے دارالحکومت ریگا میں موجود اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اب بھی غیرقانونی تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اس حوالے سے شدت یقیناً کم ہوئی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ بحران ختم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں عراق، یمن، شام، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش میں ہیں۔
متعللقہ خبریں

آتش گیر مادہ یوکیرین کی اسٹیل فیکٹری پر آن گرا
یہ واقعہ ریموٹ کنٹرول سے فاسفورس یا آتشیں اسلح کے حملے سے مشابہت رکھتا ہے

جرمنی: شولز، زلنسکی ملاقات
مذاکرات میں شولز نے زلنسکی کے ساتھ یوکرین کی موجودہ فوجی و انسانی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا