بیلا روس، مغربی ممالک تارکین وطن کے بحران کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں

الیگزنڈر لوکا شینکو نے  دفتر دفاع میں فوجی سیکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات  کے دوران اپنے بیان میں سرحدی صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے

1740538
بیلا روس، مغربی ممالک تارکین وطن کے بحران کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں

بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو   نے سرحدی علاقوں میں کشیدگی  کے باعث ممکنہ حملے اور غیر قانونی  کاروائیوں کے برخلاف  تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

الیگزنڈر لوکا شینکو نے  دفتر دفاع میں فوجی سیکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات  کے دوران اپنے بیان میں سرحدی صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔

ان کے خلاف غیر متوقع حملے ہونے  پر توجہ مبذول کرانے والے لوکا شینکو نے کہا کہ ہمارے یہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کے ملک کو  ہجرت کے  بحران کا سامنا کرنا پڑے گا اور اب یہ بحران طول پکڑتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک   روس کے ساتھ  تصادم کے لیے بیلا روس کو آلہ کار بنانے کے درپے ہیں،  ہمارے ملک کو نقل مکانی کے عمل میں کمی واقع ہوئی ہے۔  یہ ممالک تارکین وطن کو اپنے اندرونی مسائل کے حل اور ہمیں تناؤ سے دو چار کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

تارکین وطن کے بحران میں انسانوں کا قتل ہونے تک نوبت  پہنچنے اور ان کے ملک کی مغربی سرحدوں پر  سلیپنگ بیگز میں  نعشوں کو پھینکے جانے  کی وضاحت کرنے والے لوکا شینکو نے  وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ کو ’’بیلا روس کے خلاف کسی ممکنہ حملے اور غیر قانونی کاروائی کے پیش نظر چاق و چوبند رہنے‘‘   کی ہدایات جاری کی ہیں۔



متعللقہ خبریں