برطانیہ میں طوفان و بادو باراں،3 افراد ہلاک

برطانیہ میں آنے والے حالیہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہو گئے

1739803
برطانیہ میں طوفان و بادو باراں،3 افراد ہلاک

برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر کے مطابق، برطانیہ میں آنے والے حالیہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہو گئے۔

برطانیہ میں ایک کار پر درخت گرنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلستان، ویلز میں تیز ہواؤں اور برفباری کے باعث متعدد درخت گر گئے۔ 70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث بیشتر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ہائی وے پر ایک ٹرالر بھی الٹ گیا جبکہ شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں درخت گرنے اور شدید برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔ 

طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردی گئیں۔

برطانوی پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کر دیں۔



متعللقہ خبریں