آسٹریا میں کورونا واقعات میں اضافہ،ملک دس روز کےلیے بند
آسٹریا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے دیگر انفیکشنز کو روکنے کے لیے دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا ہے
1737033
آسٹریا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے دیگر انفیکشنز کو روکنے کے لیے دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا ہے۔
کووڈ انیس کی موجودہ لہر کے دوران آسٹریا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی روزانہ تعداد حالیہ ہفتوں میں تین گنا ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے بھی شدید دباؤ میں ہیں۔
آج سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن دس دن کے لیے ہے مگر اس میں مزید دس روز کی توسیع ممکن ہے۔
اس دوران عام شہریوں کو صرف اشیائے خوراک کی خریداری یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔