کورونا کی چوتھی لہر نے جرمنی کو بری طرح قابو میں لے لیا
ہفتہ وار اوسطً ایک لاکھ نئے واقعات ملک میں اپنی نوعیت کی بلند ترین سطح تک رہے ہیں
کورونا وبا کی چوتھی لہر نے جرمنی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ملک میں یومیہ 37 ہزار 120 کیسسز رپورٹ ہوئے جو کہ کورونا وبا کے آغاز سے ابتک کی ملک میں بلند ترین تعداد ہے۔
اس ہفتے بھی ہفتہ وار اوسطً ایک لاکھ نئے واقعات ملک میں اپنی نوعیت کی بلند ترین سطح تک رہے ہیں۔
کورونا واقعات کے بلند ترین سطح پر ہونے والے تین صوبوں میں حفاظتی اقدامات میں سختی لائی گئی ہے، ساکسونیا صوبے میں محض ویکسین لگنے والے یا پھر بیماری سے نجات پانے والی ہی سرکاری دفاتر میں داخل ہو سکیں گے۔
بسوں ، ٹرینوں اور ٹیکسیوں میں ایف ایف پی ۔2 قسم کا ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جرمن انتہائی نگہداشت و ہنگامی صورتحال انجمن نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بڑھنے والے کیسسز کے پیش نظر آئندہ کے ہفتوں میں انتہائی نگہداشت یونٹس بھر جائیں گے۔
جرمن انجمن برائے اساتذہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسکولوں میں وبا قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔