لندن، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مد بھیڑ، 12 افراد زیر حراست

گئے فاکس کی طرز کے ماسک  لگانے والے مظاہرین   ٹرفیل گار اسکوائر پر جمع ہوئے

1730131
لندن، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مد بھیڑ، 12 افراد زیر حراست

برطانوی دارالحکومت لندن میں جشنِ آتش بازی کی شب  اس کے خلاف  احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان مدبھیڑ ہوئی ۔

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 5 نومبر 1605 کو ہوا میں اڑائے جانے کی منصوبہ بندی کردہ  تا ہم منصوبہ ناکام رہنے والے برطانوی   فوجی گئے فائکیس کی گرفتاری   کا  جشن منائے جانے والی آتش بازی شب کو مختلف نا خوشگوار واقعات پیش آئے ۔

گئے فاکس کی طرز کے ماسک  لگانے والے مظاہرین   ٹرفیل گار اسکوائر پر جمع ہوئے ۔

یہاں پر وزیر اعظم بورس جانسن کے  پُتلے کو نذر ِ آتش کرنے والے مظاہرین  بعد ازاں  پارلیمنٹ اسکوائر کو گئے۔

چوک   میں آتش بازی کرنے والے  مظاہرین کے خلاف پولیس   نے مداخلت کی۔

تمام تر انتباہ  کے باوجود منتشر نہ ہونے والے  اور آتش بازی  کے عمل کو جاری رکھنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان  جھڑپ کچھ مدت تک جاری رہی۔ مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں  پھینکیں۔

لندن پولیس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کل شب کے واقعات کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا  ہے جو کہ مختلف جرائم میں ملوث تھے،  ان واقعات کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جو کہ ایک ناقابل قبول فعل ہے۔



متعللقہ خبریں