وزیراعظم سکاٹ موریسن جھوٹ بول رہے ہیں: صدر ماکرون

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن جھوٹ بول رہے ہیں، ہمیں آبدوزوں کے سمجھوتے کی منسوخی کے بارے میں پہلے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں: صدر امانوئیل ماکرون

1727578
وزیراعظم سکاٹ موریسن جھوٹ بول رہے ہیں: صدر ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن جھوٹ بول رہے ہیں، ہمیں آبدوزوں کے سمجھوتے کی منسوخی کے بارے میں پہلے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اطلاع کے مطابق ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ "کیا آپ کے خیال میں انہوں نے آپ سے جھوٹ بولا ہے؟" کے جواب میں امانوئیل نے کہا ہے کہ میں اس بارے میں پُر یقین ہوں کے میرے ساتھ جھوٹ بولا گیا ہے۔

ماکرون نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے حکام کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ صورتحال زیادہ واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں آسٹریلیا اور اس کے عوام کا احترام کرتا ہوں اور اسی احترام کا اظہار مقابل فریق کی طرف سے بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان طے پانے اور AUKUS کے نام سے پہچانے جانے والے سمجھوتے کے ساتھ آسٹریلیا نے 2016 میں فرانس کے ساتھ طے کردہ 12 روایتی آبدوزوں کا تقریباً 90 بلین آسٹریلوی ڈالر مالیت کا سمجھوتہ منسوخ کر دیا تھا۔

سمجھوتے کی منسوخی فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان بحران کا سبب بنی اور فرانس نے ردعمل کے طور پر کینبرا اور واشنگٹن سے اپنے سفیروں کو واپس بُلا لیا تھا۔

تاہم آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ سمجھوتے کی منسوخی کے بارے میں فرانس کو مطلع کیا گیا تھا۔


ٹیگز: #AUKUS

متعللقہ خبریں