بلدیاتی انتخابات میں خراب کارکردگی،وزیراعظم نے مستعفی ہونےکااعلان کر دیا

وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے

1727393
بلدیاتی انتخابات میں خراب کارکردگی،وزیراعظم نے مستعفی ہونےکااعلان کر دیا

شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زائیف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ زائیف سن 2017  سے شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ سن2018 ء میں انہوں نے اُس وقت کے یونانی وزیر اعظم الیکسس سیپراس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنے ملک کے نئے نام  "جمہوریہ شمالی مقدونیہ" پر اتفاق کیا تھا اور اس طرح بالآخر سن1991  سے مقدونیہ اور یونان کے بیچ چلے آ رہے تنازعے کا خاتمہ ممکن ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں