رومانیہ میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے پابندیوں کا اعلان
شاپنگ مالز، سرکاری اداروں اور ریستورانوں میں صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ داخل ہوا جا سکے گا
رومانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد اس وبا سے نمٹنے کے دائرہ کار میں 25 اکتوبر سے 30 دنوں کے لیے قرنطینہ کے اقدامات نافذ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ پابندیوں کے فریم ورک کے اندر، بہت سے مقامات جیسے شاپنگ مالز، سرکاری اداروں اور ریستورانوں میں صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ داخل ہوا جا سکے گا۔ جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ صرف بازاروں اورمیڈیکل ا سٹورز میں داخل ہو سکیں گے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ کنسرٹ اور شادیوں جیسی تقریبات کو پابندیوں کے دائرہ کار میں 30 دن کے لیے معطل رکھا جائے گا جس میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو بھی نافذ کیا جائے گا، جب کہ نجی کمپنیوں کو۔ گھر سے یا باری باری اپنے ملازمین کو50 فیصد کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے
آبادی کے اعتبار سے یومیہ کورونا اموات میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے والے رومانیہ میں وبا کے آغاز سے اب تک 43 ہزار 844 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 828 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔