مشرقی یوکرین کا تنازعہ:میرکل اور ماکروں کا روسی صدر سے رابطہ

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے مشرقی یوکرین میں جاری مسلح تنازعے کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

1718238
مشرقی یوکرین کا تنازعہ:میرکل اور ماکروں کا روسی صدر سے رابطہ

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے مشرقی یوکرین میں جاری مسلح تنازعے کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس سے قبل ان دونوں یورپی رہنماؤں نے سہ فریقی مشاورت کے لیے یوکرین کے صدر وولودیمیر زییلنسکی کے ساتھ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔

 ایک جرمن حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ  اس مشاورت کے دوران  چاروں  سیاست دانوں نے اتفاق کیا کہ ان کی حکومتوں کے وزرائے خارجہ جلد ہی آپس میں ملیں گے۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں سن دو ہزار چودہ سے جاری تنازعے کے دوران روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرین کی فوج کے مابین لڑائی میں اب تک تیرہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ طرفین  کے مابین فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اکثر دیکھنے میں آتی ہیں۔



متعللقہ خبریں