روس کی جانب سے تین امریکی سفارتخاروں کے برخلاف احتجاجی مراسلہ
مذکورہ تینوں سفارتکاروں کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روس چھوڑنے کا کہا جائیگا
روسی وزارت خارجہ نے تین امریکی سفارتکاروں کے برخلاف امریکہ کے ماسکو میں سفارتخانے کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
روسی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکی سفارتخانے کو روانہ کردہ احتجاجی مراسلے میں ایک روسی شہری کی ذاتی اشیا چوری کرنے کا دعوی کیے جانے والے امریکی سفارتکاروں کی مراعات کو ہٹاتے ہوئے ان کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کیے جانے کی راہ ہموار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے روس کی اس درخواست کو مسترد کیے جانے کی صورت میں مذکورہ تینوں سفارتکاروں کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روس چھوڑنے کا کہا جائیگا۔
متعللقہ خبریں
روس کی مشرق وسطی کے ممالک سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل
ہم تمام تنازعات کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کے حق میں ہیں
جی7: ہم، اسرائیل پر ایرانی حملوں کی، پُرزور مذّمت کرتے ہیں
ہم، بحیثیت جی7 سربراہان کے، ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملوں کی پُر زور مذّمت کرتے ہیں: جی سیون