استنبول ہوائی اڈہ خطہ یورپ کا دوسرا مصروف ترین ایئر پورٹ

استنبول ہوائی اڈے سے یومیہ اوسط 986 پروازیں سر انجام پائی ہیں

1714789
استنبول ہوائی اڈہ خطہ یورپ کا دوسرا مصروف ترین ایئر پورٹ

استنبول ہوائی اڈہ یومیہ اوسط 986 پروازوں کے ساتھ خطہ یور پ میں  سب سے زیادہ پروازیں سر انجام  پانے والا دوسرا ہوائی اڈہ ثابت ہوا ہے۔

یورپی   متعلقہ ادارے یورو کنٹرول کے 27 ستمبر تا 3 اکتوبر  ہوائی آمدورفت  اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا کی تدابیر  کے دائرہ کار میں  پابندیوں پر کافی حد تک  عمل درآمد کے خاتمے کے بعد  ایمسڑڈم ہوائی اڈہ یومیہ ایک ہزار 64 پروازوں کے ساتھ اول نمبر پر رہا  ہے۔

جس کے بعد استنبول کا نمبر آتا ہے،  فرینکفرٹ،  پیرس چارلس دی گوالے    تیسرےاور چوتھے نمبر پر رہیں ہیں تو  انطالیہ کا ساتواں نمبر ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  سال 2019 کی فضائی آمدورفت کے  72 فیصد تک رسائی کر لی گئی ہے۔

ریان ایئر  یومیہ 2 ہزار 328 سفروں کے ساتھ خطہ یورپ میں  اول  نمبر پر رہی ہےاور ترک ہوائی فرم   کا دوسرا نمبر ہے۔

 



متعللقہ خبریں