ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات بنیادی حیثیت رکھتے ہیں: جوزف بوریل

ترکی کے ساتھ قریبی تعاون اور کوآرڈینیشن باہمی تعلقات کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے: جوزف بوریل

1710005
ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات بنیادی حیثیت رکھتے ہیں: جوزف بوریل

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ قریبی تعاون اور کوآرڈینیشن باہمی تعلقات کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

بوریل نے اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔

ٹویٹ میں بوریل نے کہا ہے "اقوام متحدہ  جنرل کمیٹی اجلاس میں چاوش اولو کو دیکھنا خوش کن ہے۔ ملاقات کے دوران ہم نے یورپی یونین۔ترکی تعلقات کے ساتھ ساتھ مسئلہ قبرص، مشرقی بحیرہ روم اور افغانستان کے حالات پر بات چیت کی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ قریبی تعلق بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

مذاکرات کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "بین الاقوامی اور علاقائی استحکام کے لئے یورپی یونین کا ترکی   کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے"۔



متعللقہ خبریں