فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی

فرانس میں متعین سابق برطانوی سفیر لارڈ ریکیٹس کے مطابق، فرانس  نے گزشتہ اتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورنس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین والیس کے درمیان  رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے

1708019
فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی

فرانس اور برطانیہ کے  وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ  ہوگئی ہے ۔ 

فرانس میں متعین سابق برطانوی سفیر لارڈ ریکیٹس کے مطابق، فرانس  نے گزشتہ اتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورنس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین والیس کے درمیان  رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہےکہ  وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔

خبر رساں ایجنسی کےمطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ  امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکہ اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سےچلنےوالی آبدوزیں بنانےمیں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔

انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے  2016 میں فرانس اور آسٹریلیاکے درمیان آبدوزیں فراہم کرنےکا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر  ماکروں  نے  امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لی دریاں  نے بتایا تھا کہ  "یہ جھوٹ، دوہرا معیار، اعتماد کا توڑنا اور حقارت ہے" تاریخ میں پہلی مرتبہ سفیروں کو ان ممالک سے واپس بلایا گیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ ہم کتنے ناخوش ہیں اور ہمارے درمیان سنگین تنازعہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں