طالبان سے تعاون فی الوقت مشکل ہے: حکومت برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں طالبان سے تعاون کا فیصلہ فی الوقت قبل از وقت ہوگا

1700337
طالبان سے تعاون فی الوقت مشکل ہے: حکومت برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں طالبان سے تعاون کا فیصلہ فی الوقت قبل از وقت ہوگا۔

 ترجمان نے طالبان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قبل از وقت ہوگا کہ ہم  افغانستان میں داعش کے خلاف جنگ میں طالبان سے تعاون کریں گے یا نہیں جس کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق طالبان کی پالیسیوں پر بھی منحصر ہوگا۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے،ہم مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لیں گے  اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں