طالبان سے مکالمت کرنی چاہیئے: میرکل

افغانستان کے موضوع پر جرمن پارلیمان سے آج  اپنے خطاب میں میرکل نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ بیس سالوں میں حاصل کیا گیا ہے، اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے

1697202
طالبان سے مکالمت کرنی چاہیئے: میرکل

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی صورت حال ایک تلخ حقیقت ہے تاہم جرمنی سمیت مغربی دنیا کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہو گا۔

افغانستان کے موضوع پر جرمن پارلیمان سے آج  اپنے خطاب میں میرکل نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ بیس سالوں میں حاصل کیا گیا ہے، اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران طالبان کے ساتھ ممکنہ مکالمت سے بھی جھجھکنا نہیں چاہیے۔

 واضح رہے کہ چانسلر میرکل نے ابھی کل ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس ملک کے لیے جرمنی کی طرف سے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں پانچ سو ملین یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں