فرانس، جنگلات میں لگنے والی آگ تا حال مکمل طور پر نہیں بجھائی جا سکی
آگ پھیلنے کے خطرے کے پیش ِ نظر 6 سڑکیں بند ہیں جبکہ 400 فائر فائٹرز ان شعلوں کو بجھانے میں سرگرداں ہیں
1696365
فرانس کے جنوبی علاقے وار میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے باوجود اسے مکمل طور پر بجھایا نہیں جا سکا۔
وار کے دفترِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 16 اگست کو گون فارون علاقے کے جوار کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے لیکن بعض مقامات پر ابھی بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
آگ پھیلنے کے خطرے کے پیش ِ نظر 6 سڑکیں بند ہیں جبکہ 400 فائر فائٹرز ان شعلوں کو بجھانے میں سرگرداں ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس بات کا احتمال قوی ہے کہ کسی شخص نے علاقے سے گزر تے وقت جلتا ہوا سگریٹ باہر پھینک دیا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
متعللقہ خبریں
نئے یونانی نائب وزیر خارجہ کا ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عندیہ
پڑوسیوں کے درمیان ایک اہم مواصلاتی پل کے طور پر کام کرنے والے چینلز کو کھلا رکھا جائیگا