روسی سفارت خانہ فی الوقت کام کرتا رہے گا: امور خارجہ

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ہمارا سفارت خانہ فی الوقت کام کرتا رہے گا اور ہم اس صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں

1691432
روسی سفارت خانہ فی الوقت کام کرتا رہے گا: امور خارجہ

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کی پیش قدمی کے باوجود روس فی الحال اپنا سفارت خانہ خالی نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بات  روسی وزارت خارجہ کے اہلکار زمیر کابولوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتائی۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی سفیر اور سفارتخانے کا عملہ تحمل کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

دوسری جانب  امریکہ، جرمنی، کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک کابل سے اپنے سفارتخانوں کے اہلکار اور مقامی عملے کو جلد سے جلد ملک سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

دریں اثناء طالبان نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اگر کوئی ملک چھوڑنا چاہتا ہے تو آئندہ دنوں میں ایسا کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں