یونان بھی جنگلات کی آگ کے خلاف نبردِ آزما

دارلحکومت  کے مضافات کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو ایتھنز جانے والی شاہراہوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے

1687140
یونان بھی جنگلات کی آگ کے خلاف نبردِ آزما

درجہ حرارت میں ریکارڈ سطح  تک اضافہ ہونے والے یونان میں  جنگلات کی آگ  کے واقعات کے دوران دارالحکومت ایتھنز کے جوار میں پولیتیکا علاقے میں  بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک رضا کار کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ملک میں گرمی کی شدید لہر اور تیز ہواؤں کے باث  حالیہ تین دنوں میں ڈیڑھ سو ائد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

بتایا گیا ہے کہ آگ کے باعث عتیقہ  محلے کو  بجلی کی ترسیل منطقع ہے تو آگ لگنے کے واقعات کے واقعات کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایتھنز کے شمال میں قابو میں لی گئی آگ ایک بار پھر شعلوں میں بدل گئی، آگ لگنے والے ایک سو سے زائد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

دارلحکومت  کے مضافات کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو ایتھنز جانے والی شاہراہوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

یونان میں آگ بجھانے کی کاروائیوں میں بیرون ملک سے بھی  امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

فرانس اور یوکیرین  نے  آگ بجھانے والے عملے اور طیاروں کو یونان روانہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں