نیٹو افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھے گا

افغانستان میں سلامتی کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے، مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے: اسٹالٹن برگ

1681052
نیٹو افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھے گا

نیٹو افغانستان  کی مدد کرنا جاری رکھے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے  افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

اسٹالٹن برگ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کو نہایت  دشواریوں کا سامنا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " نیٹو، سِول فنڈنگ اور بیرونِ ملک تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں