کینیڈا: ٹروڈو نے مسجد میں جا کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی

ٹروڈو نے "اسلام علیکم "کے ساتھ خطاب کا آغاز کیا اور "عید مبارک" کہہ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی

1678253
کینیڈا: ٹروڈو نے مسجد میں جا کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عید الضحیٰ کے موقع پر مونٹین مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کے ساتھ عید ملی۔

ریاست ٹورنٹو کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ماونٹین مسجد پہنچنے پر جماعت نے ان کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔

یہاں اپنے مختصر خطاب کا آغاز ٹروڈو نے "اسلام علیکم "کے ساتھ کیا اور "عید مبارک" کہہ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

خطاب میں انہوں نے کینیڈا کے مسلمانوں پر نسلیت پرستانہ اور نفرت پر مبنی حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ "یہ خوفناک حملے ناقابل قبول ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا یقین کرنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ یہ حملے کینیڈا میں کئے جا رہے ہیں۔ اپنے عقائد کے ساتھ آزادانہ زندگی گزارنا، مساجد میں عبادت کر سکنا یا پھر گلی میں محفوظ شکل میں چل پھِر سکنا انسانوں کا حق ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے خطاب کے بعد مسجد میں موجود مسلمانوں کے ساتھ مصافحہ کیا اور تصاویر اتروائیں۔



متعللقہ خبریں