بیلجین دارالحکومت برسلز میں صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں

ایردوان  نے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر  میں بند کمرے  میں اولین طور پر صدرِ فرانس  امینول ماکرون سے ملاقات کی

1657656
بیلجین دارالحکومت برسلز میں صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں
johnson-erdogan.jpg

نیٹو سربراہی اجلاس  کے لیے بیلجین دارالحکومت برسلزمیں موجود صدر رجب طیب ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جناب ایردوان  نے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر  میں بند کمرے  میں اولین طور پر صدرِ فرانس  امینول ماکرون سے ملاقات کی۔

ایردوان نے بعد ازاں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  اور جرمن چانسلر   انگیلا مرکل  سے علیحدہ علیحدہ  ملاقات کی۔

ایردوان  نے یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس  سے بھی مذاکرات کیے۔

ترکی کےمقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے   امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات   کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا جائیگا۔

ایردوان  نے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دائرہ عمل میں کل ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربان، لتھوانیا کے صدر گیتاناس ناسودہ  اور لاٹویا کے صدر ایگلز لیوٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں