یورپی پارلیمنٹ نے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری دے دی

یورپی پارلیمنٹ نے یونین کی سرحدوں کے اندر سفر و سیاحت کے لئے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری دے دی

1654605
یورپی پارلیمنٹ نے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری دے دی

یورپی پارلیمنٹ نے یونین کی سرحدوں کے اندر سفر و سیاحت کے لئے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

کل یورپی پارلیمنٹ میں  رائے شماری کے لئے پیش کئے گئے قانونی بِل کو 690 مثبت ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔

 یورپی یونین کونسل کی منظوری کے بعد فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع ہو گا اور اس کے بعد نافذالعمل ہو جائے گا۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے 20 مئی کو ویکسین سرٹیفیکیٹ  کے موضوع پر یورپی یونین کمیشن، یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان جاری مذاکرات میں مفاہمت طے پانے کا اعلان کیا تھا۔

مفاہمت کی رُو سے یکم جولائی سے ویکسین سرٹیفیکیٹ نافذ العمل ہونے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک  اضافی ٹیسٹوں یا پھر قرنطینہ جیسی پابندیوں سے معاف رکھے جائیں گے۔

تاہم اپنے عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے مذکورہ ممالک اضافی تدابیر اختیار کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ویکسین سرٹیفیکیٹ متعلقہ شخص کے بارے میں، کورونا ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے، لگوا چکا ہے تو کونسی ویکسین لگوانے ، کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکا ہے تو صحت یاب ہونے اور جسم میں موجود اینٹی باڈی کے درجے اور کووِڈ۔19 ٹیسٹ کے نتائج جیسی، معلومات پر مبنی ہو گا۔

یہ سرٹیفکیٹ یورپی یونین میں کووِڈ۔19 کی ویکسین لگوانے والوں کو سفر کی پابندیوں سے آزاد کر دے گا۔

یورپی یونین فی الوقت بائیون ٹیک۔فائزر، آسٹرازینیکا اور جانس اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسینوں کی منظوری دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں