ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں نے اپنی برتری کو ثابت کر دیا ہے: آرتیس پیبرکس

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ جنگ میں ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو منوایا ہے: آرتیس پیبرکس

1654795
ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں نے اپنی برتری کو ثابت کر دیا ہے: آرتیس پیبرکس

لتھوانیا کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر دفاع آرتیس پیبرکس نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ دفاعی صنعت میں تعاون کے سلسلے میں ہمارا اگلا قدم ترکی کی پیش کردہ مصنوعات کی زیادہ تفصیلی تحقیق ہو گا۔

آرتیس پیبریکس نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا لتھوانیا بھی ترکی سے بائراکتار  TB-2 مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا خیال رکھتا ہے؟ پیبریکس نے کہا ہے کہ "بائکار کمپنی نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ جنگ میں بھی  اس ٹیکنالوجی نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو منوایا ہے"۔

پیبریکس نے کہا ہے کہ ابھی دونوں ملکوں کے سامنے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کے شعبے میں حل طلب بہت سے مراحل ہیں۔

ترکی۔یورپی یونین تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " بحیثیت ایک سیاستدان کے میں نے ترکی کی یورپی یونین رکنیت کے طلب کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں